مہر نیوز/16 اکتوبر/ 2014 ء :افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ طالبان دہشت گردوں کے اہم کمانڈروں نے ملا عمر کی خلافت کو باطل قراردیتے ہوئے داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی کی خلافت کو تسلیم کرلیا ہے داعش دہشت گردوں کی بیعت کرنے والے طالبان کمانڈروں میں شاہد اللہ شاہد کے علاوہ سعید خان، فاتح گل زمان، دولت اللہ، مفتی حسن اور خالد منصور شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ طالبان دہشت گردوں کے اہم کمانڈروں نے ملا عمر کی خلافت کو باطل قراردیتے ہوئے داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی کی خلافت کو تسلیم کرلیا ہے داعش دہشت گردوں کی بیعت کرنے والے طالبان کمانڈروں میں شاہد اللہ شاہد کے علاوہ سعید خان، فاتح گل زمان، دولت اللہ، مفتی حسن اور خالد منصور شامل ہیں۔ جو طالبان دہشت گرد رہنما دولتِ اسلامیہ (داعش) میں شامل ہوئے ہیں ان میں ہنگو اور پشاور کے علاوہ اورکزئی، کرّم اور خیبر ایجنسی کے رہنما شامل ہیں۔شاہد اللہ شاہد طالبان کے ترجمان ہیں جنھوں نے ملا عمر کی خلافت پر شک کرتے ہوئے داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔ بعض اسلامی مبصیرن کے مطابق خطے میں جتنی بھی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں وہ سبھی سلفی وہابی نظریہ کی حامل ہیں اور سلفی وہابی نظریہ بنی امیہ اور معاویہ اور یزید کے نظریہ پر استوار ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش اور طالبان اور القاعدہ دہشت گردوں کی رفتار ، گفتار اور کردار معاویہ اور یزید کے کردار سے مکمل طور پر ملتا ہے اور دہشت گرد یزید اور معاویہ کے حامی لوگ ہیں۔