مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں پولیس اور جمہوریت کے حامی طلبا اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ پولیس اور جمہوریت پسند مظاہرین کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو حکومتی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے زیر زمین گزر گاہ کو خالی کرانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ مرچ کا اسپرے بھی استعمال کیا جب کہ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔دوسری جانب پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر مظاہرین کی وجہ سے ٹریفک کے شدید مسائل کا سامنا ہے، مسائل کو حل کرنے کے لئے سڑک کو خالی کرانا ضرروی ہے، 8 خواتین سمیت 45 افراد کوغیر قانونی طور پر اکٹھا ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا لیکن مظاہرین کے تشدد کی وجہ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں طلبہ اور جمہوریت نواز گروپ نےگزشتہ 2 ہفتوں سے ہانگ کانگ میں کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے،
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2014 - 13:32
مہر نیوز/15 اکتوبر/ 2014 ء :ہانگ کانگ میں پولیس اور جمہوریت کے حامی طلبا اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔