مہر نیوز/15 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستانی سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے جبکہ عدالت نے وزیراعظم کی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کا متن طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع  کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے جبکہ عدالت نے وزیراعظم کی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کا متن طلب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جبکہ درخواست گزار انصاف فورم کے گوہر نواز سندھو نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے ثالثی کے کردار کے حوالے سے اسمبلی فلورپرغلط بیانی سے کام لیا جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے جس پر جسٹس جواد نے وزیراعظم کی تقریر کا سرکاری متن طلب کرلیا اس موقع پر گوہر نواز نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تقریر کا متن حاصل کرنے کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن اس پر کوئی جواب نہیں آیا، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسمبلی فلور پرغلط بیانی کی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دھرنوں کے خاتمے کے لئے ثالثی کرنے کا نہیں کہا۔