مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے سنگین اور ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے دہشت گردوں کے جھڑپ میں 10 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فوجی کی کارروائي میں 12 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ۔جھڑپ صوبہ دیر الزور کے علاقے میں ہوئی،جھڑپ کے مقام سے ملٹری ایئرپورٹ بہت قریب ہے۔ دریں اثناشامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے عین ترما میں سرکاری فوج کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،سرکاری فوج نے اربن میں بھی بمباری کی جس میں مزید5 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2014 - 07:37
مہر نیوز/15 اکتوبر/ 2014 ء :شام میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے سنگین اور ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے دہشت گردوں کے جھڑپ میں 10 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فوجی کی کارروائي میں 12 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ۔