مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان ’’ہدہد‘‘ بھارت کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا جس سے شدید نقصان ہوا ہے اور تقریباً تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اب تک 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ طوفان کے نتیجے میں اتوار کو بھارت کے مشرقی علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ موسلا دھار بارش ہوتی رہی جس کے نتیجے میں سیکڑوں درخت اور کھمبے اکھڑ گئے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ تباہی ریاست آندھرا پردیش کے پورٹ سٹی وشاکا پٹنم میں ہوئی۔ بھارتی بحریہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔وشاکاپٹنم کے ساحلی علاقوں سے گزرتے ہوئے طوفان میں 205 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں اور بارش بھی ہوتی رہی۔اس دوران ریاست آندھراپردیش اور اڑیسہ میں سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے تار زمین پر آگرے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے امدادی کارروائياں شروع کردی گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 اکتوبر 2014 - 13:05
مہر نیوز/13 اکتوبر/ 2014 ء : خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان ’’ہدہد‘‘ بھارت کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا جس سے شدید نقصان ہوا ہے اور تقریباً تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اب تک 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔