مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک میں 80 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بغداد اور تکریت میں دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں بھی 128 عراقی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اتحاد فضائی حملے میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ممالک کے طیاروں نے کرکوک کے جنوب میں الرشاد علاقہ پر بمباری کی جس میں 80 سلفی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں ۔ ادھر بغداد میں بم دھماکے میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جبکہ تکریت کے جنوب مغرب میں 25 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔