مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل حلیم زئی میں پاک افغان سرحدی علاقے پڑانگ درہ میں سکیورٹی فورسز کی معمول کے مطابق کارروائی جاری تھی کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 سلفی وہابی طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2014 - 22:49
مہر نیوز/10 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔