مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سکیورٹی فورسز نے موصل میں 20 اور الانبار میں 18 داعشی دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔ عراقی جنگی جہازوں نے موصل کے علاقہ اسکی کلک اور بادوش میں بمباری کرکے 20 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں ایک کارروائی کے دوران 18 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا عراقی فوج نے اس کارروائی میں داعش دہشت گردوں کی تین فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ عراقی فوج عوامی حمایت کے ساتھ داعش دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2014 - 20:03
مہر نیوز/5 اکتوبر/ 2014 ء :عراق میں سکیورٹی فورسز نے موصل میں 20 اور الانبار میں 18 داعشی دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔