مہر نیوز/3 اکتوبر/ 2014 ء :عراق کے نائب صدر اور سابق وزير اعظم نوری المالکی نے ترکی کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ترکی صرف اپنی سرحدوں کو داعش دہشت گردوں پر بند کردے، ترکی داعش کا حامی ملک رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے نائب صدر اور سابق وزير اعظم نوری المالکی نے ترکی کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ترکی صرف اپنی سرحدوں کو داعش دہشت گردوں پر بند کردے، ترکی داعش کا حامی ملک رہا ہے۔

نوری المالکی نے ترکی کی پارلیمنٹ پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو نظر انداز کردے کیونکہ ترکی کے عراق اور شام پر فوجی حملے کو عراق اور شام کی ارضی سالمیت کے خلاف حملہ قراردیا جائے گا۔ عراقی وزير اعظم نے کہا کہ عراق اور شام کے ہمسایہ ممالک دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر عراق اور شام کی سرحدوں کے اندرداخل ہونے سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے کل داعش دہشت گردوں کے خلاف شام اورعراق کی سرزمین پر کارروائی کرنے کی ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ عراق اور شام دونوں نے ترکی کے اس اقدام کو معاندانہ قراردیا ہے۔