مہر نیوز/27 ستمبر/ 2014 ء :امریکہ ، سعودی عرب اور امارات کی فضائیہ نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف مشترکہ کارروائی میں میں 140 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، فضائي حملے میں 13شہری بھی ہلاک جبکہ 4 ٹینک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب اور امارات کی  فضائیہ نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف مشترکہ کارروائی  میں میں 140 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، فضائي حملے میں 13شہری بھی ہلاک جبکہ 4 ٹینک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کے مطابق تازہ کارروائی شام اور عراق میں سلفی وہلابی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی، امریکہ کی وزارت دفاع نے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ مشرقی علاقوں میں قائم آئل ریفائنریز پر فضائی حملوں کی تصاویر جاری کردیں، اتحادی فوج کی بمباری کے بعد داعش نے شام کے علاقے دیر الزور میں تیل نکالنے کا کام بند کردیاہے۔ داعش دہشت گرد اس علاقہ کا تیل ترکی کو فروخت کرتے تھے۔پینٹاگون نے کہا کہ داعش کے خلاف امریکی سربراہی میں قائم بین الاقوامی اتحاد کی فتح کا دعویٰ فی الحال نہیں کیا جا سکتا،