مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ میں اربوں ڈالر کے دفاعی سودوں پر بات چیت ہوگی۔ دورہ واشنگٹن میں بھارت امریکہ سے 2.4ارب ڈالر کے15 چینوک ہیلی کاپٹر،22لڑاکا ہیلی کاپٹر اپاچی، ہلفائر میزائل،اسٹنگر میزائل، ایک ارب ڈالر کے شی ہاک ہیلی کاپٹرز،ٹینک شکن جیولن میزائل، ڈرون اور جنگی طیارے کے معاہدے طے پائیں گے۔تاہم ابھی ان معاہدوں پر دستخط کا امکان نہیں ۔ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے پانچ دنوں میں واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔ مذاکرات سے واقف حلقوں کے مطابق مودی بوئنگ کمپنی سے2.4ارب ڈالر مالیت کے15 چینوک ہیلی کاپٹر اور22اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کاممکنہ اعلان کرسکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2014 - 13:49
مہر نیوز/27 ستمبر/ 2014 ء :امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل " کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ میں اربوں ڈالر کے دفاعی سودوں پر بات چیت ہوگی۔