مہر نیوز/20 ستمبر/ 2014 ء :غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ جنوب لبنان میں گرگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ جنوب لبنان میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرجعیوں کے سردہ علاقہ میں اسرائيلی ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔ لبنانی فوج نے علاقہ ک ومحاصر میں لےرکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ سالم ہے ور لبنانی فوجی اس کی تصویر برداری کررہے ہیں۔