مہر نیوز/20 ستمبر/ 2014 ء :پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپ کے دوران 15 سلفی وہابی طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپ کے دوران 15 سلفی وہابی طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں  جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی مارا گیا ہے۔ فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے غلام خان کے علاقے گورستائی نالا کے قریب دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کی بارود سے بھری 4 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ اس کے علاقہ بویہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جھڑپ کے دوران پاک فوج کے نائب صوبیدار مزمل بھی جاں بحق ہوگئے۔