مہر نیوز/18 ستمبر/ 2014 ء :ترکی میں امریکی ناظم الامور نے ترکی اور امریکہ کو دو اہم اتحادی ملک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں امریکی ناظم الامورراس ویلسن نے ترکی اور امریکہ کو دو اہم اتحادی ملک قراردیا ہے۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکہ اور ترکی کے باہمی روابط اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں اور ہم ایک دوسرے کو درک کررہے ہیں۔ امریکہ کے داعش کے خلاف فضآئي حملوں میں ترکی کے انجیرلیک ہوائی اڈے کے ااستعمال کے بارے میں امریکی ناظم الامور نے کہا کہ اس بارے میں امریکی وزير خارجہ اور ترک حکام کے ساتھ قریبی گفتگو ہوئی ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے۔