مہر نیوز/12 ستمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تاجیکستان میں شانگہائی اجلاس کے دوران چین کے صدر اور ہندوستان کے وزير اعظم کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تاجیکستان میں شانگہائی اجلاس کے دوران چین کے صدر اور ہندوستان کے وزير اعظم کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ایرانی صدر نے چين کے صدر شی جینپینگ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مضبوط قراردیتے ہوئے چینی صدر کو تہران کے  دورے کی دعوت دی۔ ہندوستان کے وزير خارجہ نے بھی ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ہندوستانی وزير خارجہ سشما سراج کے ساتھ  ملاقات میں ایران کے صدر نے ہندوستانی وزير اعظم کو ایران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہ ا کہ ایران اور ہندوستان کے تاریخی اور قدیمی روابط ہیں اور دونوں ممالک تمام شعبوں بالخصوص انجی کے شعبہ میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے افغان کے صدر حامد کرزائی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔