مہر نیوز/11 ستمبر/ 2014 ء : امریکی وزير خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ کا داعش کے خلاف ایران کے ساتھ فوجی تعاون کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ جان کیری نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا داعش کے خلاف ایران کے ساتھ فوجی تعاون کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ عربوں کے ساتھ ملکر داعش کا مقابلہ کرےگا اور داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ جان کیری نے کہا کہ داعش کے خلاف 40 ممالک کا اتحاد ہے۔ اور داعش کے خلاف جدہ میں اتحادی ممالک کی کانفرنس میں سعودی عرب نے عراقی وزير خارجہ کو بھی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ داعش کو تشکیل دینے اور اسے شام میں بشار اسد حکومت کے خلاف جنگی وسائل اور مالی امداد بہم پہنچانے میں امریکہ اور سعودی عرب نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی، اور اب امریکہ اور سعودی عرب ا دونوں ملکر داعش کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔