مہر نیوز/8 ستمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگہائی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان روانہ ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگہائی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر حسن روحانی اس سفر میں قزاقستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ حسن روحانی قزاقستان کا دورہ مکمل کرکے تاجیکستان روانہ ہوجائیں گے۔