مہر نیوز/2 ستمبر/ 2014 ء : عراقی ذرائع کے مطابق امریکی جہازوں کی بمباری سے بچنے کے لئے موصل سے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے فرار شروع کردیا ہے داعش دہشت گردوں کو عراق میں زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

مہرخـبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جہازوں کی بمباری سے بچنے کے لئے موصل سے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے فرار شروع کردیا ہے داعش دہشت گردوں کو عراق میں زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد امریکی بمباری کے خوف سے اپنے اڈوں سے  فرار ہورہے ہیں کیونکہ امریکہ اور مغربی ممالک یہ چاہتے ہیں کہ امریکہ اور مغربی ممالک سے شام اور رعاق میں آکر لڑنے والے دہشت گردوں کو عراق کی سرزمین پر ختم کردیا جائے تاکہ وہ امریکہ اور یورپی ممالک میں واپس پہنچنے کے بعد خطرہ نہ بن سکیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک نے پہلے  شام اور عراق میں دہشت گردوں کو بڑے کر ف فر کے ساتھ بھیجا تھا لیکن اب ان کو عراق میں نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں اب عراقی جنگ داعش دہشت گردوں کے اور ان کے آقاؤں کے درمیان ہے۔