مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران بھی سعودی عرب کے وزير خارجہ کے ایران کے دورے کا خیر مقدم کرےگا۔ تہران میں فنلینڈ کے وزير خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے نائب وزير خارجہ کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ہے اور سعودی عرب کے وزير خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان نیا باب باز کرنے پر تاکید کی ہے اس دورے کے دوران یہ طے پایا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے وزراء خارجہ ، ریاض اور تہران کا دورہ کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے نائب وزير خارجہ کی سعود الفیصل کے ساتھ ملاقات مثبت رہی جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ملےگا۔ جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک اور خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اسی طرح اختلاف اور تفرقہ بازي بھی دونوں ممالک کے لئے عظیم خطرہ ہیں اور ان خطرات سے عبور کرنے کے لئے سعودی عرب اور ایران کو مشترکہ پالیسی اپنانی پڑےگی
اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2014 - 16:58
مہر نیوز/31 اگست / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران بھی سعودی عرب کے وزير خارجہ کے ایران کے دورے کا خیر مقدم کرےگا۔