مہر نیوز/30 اگست / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ بدھ کے دن اٹلی کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روم میں اٹلی کے وزير خارجہ اور اٹلی کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  بدھ کے دن اٹلی کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روم میں  اٹلی کے وزير خارجہ اور اٹلی کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ ایران وزير خارجہ اٹلی کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگست کے پہلے ہفتہ میں بھی ایرانی وزیر خارجہ اٹلی کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔