مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکٹراور دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے جاگ ٹی وی کے پروگرام رنگے ہاتھوں کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نادر شاہ جاں بحق ہوئے۔ لیاری کے علاقے نیا آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرحیم جاں بحق ہوا۔ اس سے قبل نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاون میں فائرنگ کر کےسادہ لباس میں ملبوس دو پولیس اہلکاروں خرم کمال اورجنید افضل کو قتل کردیاگیا، دونوں اسپیشل انویسٹی گیشن زون ویسٹ میں تعینات تھے۔ کورنگی میں موٹر سائیکل سوار 3ملزمان نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر نسیم عون جعفری جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب کورنگی بلال کالونی، بلدیہ ٹاون کےرشید آباد اورلیاری غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوئے۔ کراچی میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 اگست 2014 - 08:17
مہر نیوز/28 اگست / 2014 ء : پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکٹراور دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔