مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ملک کے اصناف اور بازار کے دس ہزار شہیدوں کی قومی گانکریس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بتاریخ 26 خرداد 1393 ہجری شمسی کو ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح آئی آر آئی بی کے سمینار ہال میں اسی سلسلے میں منعقد اجلاس میں پیش کیا گيا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں انقلابی تحریک کے دوران کاروباری اور بازاری طبقہ کی طرف سے انقلاب کی حمایت کو انقلاب اسلامی کی تاریخ کے واقعات میں ایک اہم واقعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: بازار کے متدین افراد ملک کے سب سے پہلے گروہوں میں شامل ہیں جنھوں نے حضرت امام (رہ) کی آواز پر لبیک کہی اور سن 1341 ہجری شمسی میں ملک کی انقلابی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کی کامیابی اور دفاع مقدس میں بازاریوں اور اصناف کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بازار اور اصناف کے بعض افراد خود بخود محاذ جنگ پر روانہ ہوگئے بعض اپنے کاروبار کو ہی محاذ پر لے گئے اور اصناف نے جنگ کے دوران بہت بڑی مالی مدد بھی کی۔ لہذا ایسے محترم اور آبرومند شہیدوں کی یاد ان کی شان کے مطابق منعقد کی جانی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اصناف اور بازار کے بہت سے ممتاز شہداء کے ناشناختہ ہونے کی طرف اشارہ کیا اور ان کی یاد منانے کو بجا اور شائستہ اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: اصناف اور بازار کے ممتاز اور نام آور شہیدوں کی یاد سے انقلاب اسلامی اور ان محترم شہداء کے نام کو زندہ رکھنے میں مدد ملےگی۔