مہر خبررساں ایجنسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے۔ برسلز سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی صورتحال پر یورپی یونین کو تشویش ہے اورصورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ امید ہے کہ آئین میں رہتے ہوئے معاملات پرامن طور پر حل ہوں گے۔ یورپی یونین نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمےداری کا مظاہرہ کریں اور تشدد سے گریز کریں۔ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی جمہوری پاکستان کے معاشی استحکام میں یورپی یونین کے عزم کا مظہر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اگست 2014 - 21:13
مہر نیوز/21 اگست / 2014 ء : یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام یورپی یونین کی اولین ترجیح ہے۔