مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی میں مزید 24 گھنٹوں کے لئے توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ غزہ میں فریقین کے درمیان موجودہ جنگ بندی گزشتہ بدھ کو ہوئی تھی جس کی مہلت پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ختم ہونی تھی۔ مصری حکومت نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مذاکرات کار نمائندوں نے مسائل کے مستقل حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فورسز کی جانب سے گزشتہ ماہ شروع کئے جانے والے حملوں میں اب تک 2016 فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جس میں سے سیکڑوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائیوں میں 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 اگست 2014 - 17:49
مہر نیوز/19 اگست / 2014 ء : حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی میں مزید 24 گھنٹوں کے لئے توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔