مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج عمان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
جہاں وہ ایران، عمان ،ترکمنستان اور ازبکستان کے 4 فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس میں تجارتی اشیاء کی ٹرانزیٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ گذشتہ سال بھی عمان کا دورہ کرچکے ہیں۔