مہر نیوز/18 جولائی/ 2014ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ گفتگو میں غزہ پر اسرائیلی ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ گفتگو میں غزہ پر اسرائیلی ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے تاکید کی ہے۔

ایرانی صدر نے اس گفتگو میں تاکید کی ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔ روحانی نے روسی صدر کے ساتھ اس گفتگو میں شام اور عراق کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

روسی صدر نے بھی اس گفتگو میں غزہ کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے کو روکنے کے سلسلے میں روسی اقدامات کی طرف اشارہ کیا۔

روسی صدر نے ایران اور روس کے باہمی تعلقات کو مثبت قراردیتے ہوئے ویانا میں جاری گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔