مہر نیوز/9 جولائی / 2014 ء : پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بمباری سے11 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیےگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بمباری سے11 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیےگئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کےخلاف پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی رات تقریباً 3 بجے کی ، جس میں تحصیل شوال کے علاقے زوئی درہ سیدگی میں جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 11طالبان دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کو چوتھا ہفتہ شروع ہوگیا ہے لیکن اس میں ابھی تک کوئی اہم طالبان کمانڈر کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے اہم طالبان علاقہ سے فرار کرکے پاکستان کے دیگر علاقوں میں روپوش  ہوگئے ہیں۔