مہر نیوز/6 جولائی / 2014 ء : عراق اور شام میں سرگرم امریکی سلفی وہابی دہشت گرد تنظيم داعش نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ابو بکر بغدادی کی بیعت نہیں کرےگا اسے 50 کوڑے لگائے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم امریکی سلفی وہابی دہشت گرد تنظيم داعش نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ابو بکر بغدادی کی بیعت نہیں کرےگا اسے 50 کوڑے لگائے جائیں گے۔

داعش نے جمعہ کے دن موصل کے باشندوں سے کہا کہ ہو نماز جمعہ میں حاضر ہو کر ابوبکر بغدادی کی بیعت کریں۔

الفرات کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے سلفی وہابی کارکنوں کی تنخواہیں ادا کرید ہیں جبکہ شیعوں اور عیسائيوں کی تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں۔ ادھر عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ کے حملوں میں 28 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔