مہر نیوز/6 جولائی / 2014 ء : پاکستان کے علاقہ نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سکھر سے کراچی آنے والی مسافر بس نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے۔