مہر نیوز/ 2 جولائی / 2014 ء :فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر کرپشن اور2007 کی صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر کرپشن اور2007 کی صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔پولیس نے منگل کو نکولس سرکوزی کوتحویل میں لیاتھا اورکرپشن کے الزامات پر15 گھنٹے تک پولیس ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کے بعد انہیں سول کورٹ میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت میں اُن پرکرپشن کے الزامات عائد کئے گئے۔ نکولس سرکوزی پر 2007 میں صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں اور اپنے اختیارت کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ہیں۔ اس مقدمے میں سزا کی صورت میں سرکوزی کو10 برس قید ہوسکتی ہے۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔