مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کے شمالی علاقے میں 4 منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق نئی دلی کے شمالی علاقے تلسی نگر میں 50 سال قبل قائم کی گئی 4 منزلہ خستہ حال عمارت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ نئی ہلی کے ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2014 - 22:05
مہر نیوز/ 28 جون / 2014 ء : ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کے شمالی علاقے میں 4 منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔