مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 56 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہےطالبان دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش دیوبندی مدارس میں ہوتی ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے ریگی اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے کم از کم 56 اطالبان دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 16 پستول، 4 کلاشنکوف، 5 رائفل اور 2 ریپیٹر برآمد کر لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 24 جون کو پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی کی سعودی عرب سے پشاور آنے والی پرواز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2014 - 10:32
مہر نیوز/ 27 جون / 2014 ء : پاکستان کے شہر پشاورکے علاقہ ریگي اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 56 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہےطالبان دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش دیوبندی مدارس میں ہوتی ہے۔