مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں سکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ پرسلفی وہابی دہشت گردوں کے پسپا کردیا سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یمن کے جنوبی شمالی صوبے ہڈراموٹ میں سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 حملہ آور اور 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے ایئرپورٹ میں داخل ہونے سے قبل قریب ہی واقع ملٹری ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر حملہ آور ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے۔
دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوئے تو مزاحمت پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم اس سے قبل ہی فوج کی بھاری نفری نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا اوردونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 حملہ آور سلفی وہابی دہشت ہلاک اور 4 کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد یمن ایئرویز کے جہاز کے مسافروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے تاہم فوجی دستوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا جبکہ دوسری جانب صدر ابو منصور ہادی نے ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں سایون کے آرمی کمانڈر جنرل محمد سومالی کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ جنرل احمد الہادی کو تعینات کردیا ہے۔