مہر نیوز/ 26 جون / 2014 ء :عراق کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کی مقامی مارکیٹ میں خود کش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں خریداری میں مصروف تھی،دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 23 سے زائد خمی ہوگئے۔ حکام نے دھماکے میں داعش کی شدت پسند تنظیموں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب شمالی عراق کے علاقے کرکوک میں بھی کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کرد سکیورٹی فورس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ تیسرا دھماکا بھی کرکوک کے شمالی حصے میں ہوا جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔