مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ منگھو پیر میاں والی کالونی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دہشت گرد اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میاں والی کالونی میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ جن پر مسلح طالبان دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکارموقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا، واقعے میں جاں بحق اہلکاروں کی شناخت غلام علی،ثمار اور منور کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واقعہ کے بعد ملزمان اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ میں سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ملوث ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے لئے 20 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے رد عمل میں اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم پولیس دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
اجراء کی تاریخ: 24 جون 2014 - 18:57
مہر نیوز/ 24 جون / 2014 ء : پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ منگھو پیر میاں والی کالونی میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دہشت گرد اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہوگئے ہیں۔