مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : عراق میں سکیورٹی فورسز اور امریکہ و سعودی عرب نواز سلفی وہابی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے سلفی وہابی دہشت گرد امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کے اشاروں پر شام میں تباہی پھیلانے اور شکست کھانے کے بعد اب عراق میں تباہی پھیلا رہے ہیں عراقی عوام اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں تکریت اور بابل میں 52 سلفی وہابی دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سکیورٹی فورسز اور امریکہ و سعودی عرب نواز سلفی وہابی دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے سلفی وہابی دہشت گرد امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کے اشاروں پر شام میں تباہی پھیلانے اور شکست کھانے کے بعد اب عراق میں تباہی پھیلا رہے ہیں عراقی عوام اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں تکریت اور بابل میں 52 سلفی وہابی دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔ سلفی وہابی دہشت گردوں نے امریکہ اور بعض عرب ممالک کے تعاون سے عراق کے بعض شہروں پر قبضہ کرلیا ہے اور عراقی فوج دہشت گردوں سے ان علاقوں کو چھڑانے کے لئے فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ادھر صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے خواتین کے امور میں گورنر کی مشیر امیہ الجبارہ جاں بحق ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب ملکر دہشت گردوں کو اردن میں تربیت فراہم کررہے ہیں عراقی فوج نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑي مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق موصل پر حملہ کا منصوبہ بنانے والا بعثی دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگيا ہے۔