مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح طالبان دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس 5 سے زائد حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل سے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے بعد ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم اس دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 4 اے ایس ایف اہلکار ہلاک جب کہ حملہ آوروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اندرونی اور بیرون ملک جانے والی تمام پروزایں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ سیل کرتے ہوئے رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔