مہر نیوز/ 8 جون / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان میں آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے افغانستان میں آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر قسم کی مدد بہم پہنچانے کے لئے آمادہ ہے۔