مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سابق فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیاہے۔
اطلاعات کے مطابق عبدالفتح السیسی کی حلف برداری کی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سپریم آئینی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کسی بھی قسم کے احتجاج کو کچلنے کے لئے شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس کے علاوہ فوج کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات میں عبدالفتح السیسی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ سرکاری نتائج کے مطابق انہیں 96.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔السیسی نے سابق صدر مرسی کو معزول کرکے مصر کے صدارتی محل میں وارد ہونے کے لئے اپنی راہیں ہموار کرلیں اور اس سلسلے میں السیسی کو سعودی عرب کا بھر پور اور مکمل تعاون رہا ہے۔