مہر نیوز/ 5 جون / 2014 ء : مصر ذرائع کے مطابق مصر کے نئے صدر عبد الفتاح السیسی کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کو دعوت دینے والے مصری حکام نے کہا ہے کہ ترکی اور قطر کو السیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے نئے صدر عبد الفتاح السیسی کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کو دعوت دینے والے مصری حکام نے کہا ہے کہ ترکی اور قطر کو السیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئي۔ ذرائع کے مطابق  سعودی عرب کے نائب ولیعہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد ، مراکش کے بادشاہ محمد ششم، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی، یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی، روسی صدر  کے خصوصی نمائندے  کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئي ہے ذرائع کے مطابق حلفب برداری کی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی۔