مہر نیوز/ 4 جون / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں کل رات رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک پر ان کی پچیسویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 26 ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں کل رات  رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک پر ان کی پچیسویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 26 ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز نماز مغرب و عشاء کے بعد ہوا ، تقریب میں سید حسن خیمنی  کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی پچیسویں برسی  کی خبریں بنانے اور نشر کرنے کے لئے 105 ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار اس تقریب میں موجود ہیں۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی میں 26 ممالک کے مہمان  شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج 4 جون قبل از ظہر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں زائرین کے عظيم اجتماع سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای خطاب کریں گے۔