مہر نیوز/ 3 جون / 2014 ء : ترک حکومت نے شام میں لڑنے والی القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اخبار ڈيلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے شام میں لڑنے والی  القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں قراردیدیا ہے۔ ترکی کی حکومت نے النصرہ فرنٹ کو القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے النصرہ فرنٹ دہشت گرد تنظیم ہے اس سے قبل اقوام متحدہ، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اس  تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے اور ترک حکومت نے امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر شام کے صدر بشرار اسد کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دہشت گردوں کے حامی ممالک کو شام میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج دہشت گردوں کے حامی ممالک خود دہشت گردوں کو دہشت گردی کی لسٹ میں قرار دے رہے ہیں۔