مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں ہندوستان کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور ہند کے درمیان دیرینہ، تاریخي اور دوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لئے مفید اور مؤثر ثابت ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 28 مئی 2014 - 19:28
مہر نیوز/ 28 مئی / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔