مہر نیوز/ 27 مئی / 2014 ء : مصر میں صدارتی انتخاب کے لیے دو روزہ ووٹنگ کے پہلے روز پیر کو ووٹ ڈالے گئے جب کہ آج ووٹنگ کا دوسرا اور آخری دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں صدارتی انتخاب کے لیے دو روزہ ووٹنگ کے پہلے روز پیر کو ووٹ ڈالے گئے جب کہ آج ووٹنگ کا دوسرا اور آخری دن ہے۔ نئے مصری صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے پہلے دن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ووٹنگ کی شرح پچھلے انتخابات کی نسبت کم رہی اور پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ رش دیکھنے میں نہیں آیا۔ ووٹنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جبکہ نتائج کا اعلان 5 جون کو ہوگا۔ صدارتی انتخاب میں دو امیدوار ، فوج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی اور حمدین صباحی میدان میں ہیں۔ عبدالفتاح السیسی کی کامیابی یقینی ہے جنہوں نے تقریباً گیارہ ماہ قبل مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کیا تھا۔