مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 54 افراد کی لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں جبکہ 100 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔حکام کے مطابق اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ جمعرات کو ڈوبنے والی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے، تاہم پولیس کے ایک اندازے کے مطابق اب بھی 100 افراد لاپتہ ہیں۔ بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج میں پیش آنے والے واقعہ پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈوبنے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔بنگلہ دیشی حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، یا کشتی میں کوئی فنی خرابی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 18 مئی 2014 - 14:58
مہر نیوز/ 18 مئی / 2014 ء : بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 54 افراد کی لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں ۔