مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح (بروز جمعرات) آیت اللہ مشکنی کی یاد میں 28 فروردین 1391 ہجری شمسی کو سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کے متن کو قم میں دارالحدیث ثقافتی اور علمی ادارے میں منعقد ہونے والے سمینار میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائیگانی نے پیش کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مشکینی کی یاد میں سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ اس ملاقات میں آیت اللہ مشکینی کی بے نظیر اور بے مثال شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ مشکنی ، علمی ، اخلاقی، سیاسی اور تقوائی جہات کے علاوہ بہت زيادہ صاحب ذوق اور صاحب سلیقہ تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مشکینی کی شخصیت کی جامعیت اور انقلابی جد وجہد کے میدان میں ان کی طویل موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سزاوار ہے کہ آیت اللہ مشکینی کی تجلیل جائے اور ان کےآثار کو شائع کیا جائے۔