مہر خبررساں کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر آسلام آباد پہنچے جہاں انھوں نے آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کےمسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے اپنے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پلالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے نواز شریف نے ایران کو پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے نواز رشیف نے ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو پاکستان کے لئے بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
ایرانی وزیر داخلہ فضلی رحمانی نے بھی اس ملاقات میں پاکستان کے ساتھ ایران کے سیاسی،ثقافتی، تاریخي ، مذہبی اور دینی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو دوست اور برادر ملک ہیں اور ایران پاکستان کے ساتھ حسن ہمسائگی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار خان اور مشیر خارجہ سرتاج عزيز دیگر اعلی پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف 11 مئی کو تہران کا دورہ کریں گے۔