مہر نیوز/ 2مئی / 2014 ء : شام کے شہر حماہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حماہ کے مضافات میں  دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں جبکہ  50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر حمص شہر کے قدیمی حصہ سے دہشت گردوں کے خروج کے سلسلے میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مسلح  دہشت گرد اپنے ہتھیاروں کے ساتھ خارج ہونا چاہتے ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہتھیار چھوڑ کر شہر سے خارج ہوجائیں۔