مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شامی شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو شام پر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دی اور شام کو دہشت گردوں سے بچآنے کے لئے اہم قربانیاں پیش کی ہیں۔
بشار اسد نے شہدیوں کے اہلخآنہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام نے دہشت گردوں کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا ہے اور شام کو نابود ہونے سے بچالیا۔ انھوں نے کہا کہ شام میں لڑنے والے دہشت گرد کرائے کے دہشت گرد ہیں جنھیں امریکہ کی سرپرستی میں بعض علاقائي ممالک امداد اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔