مہر نیوز/ 29 اپریل / 2014 ء : روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی روس کے خلاف پابندیوں کو غیر مؤثر، بے فائدہ اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام سرد جنگ کی طرف واپسی ہے اور روس کا جواب امریکہ کے لئے بہت ہی دردناک ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ربابکوف نے امریکہ کی روس کے خلاف پابندیوں کو غیر مؤثر، بے فائدہ  اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام سرد جنگ کی طرف واپسی ہے اور روس کا جواب امریکہ کے لئے بہت ہی دردناک ہوگا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کےسات  قریبی ساتھیوں اور 17 روسی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ  نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کے حالات سے  بےخبر ہے ایک اور روسی اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی صرت میں اعلان کیا ہے کہ روس کا جواب امریکہ کے لئے بڑا دردناک ہوگا۔واضح رہے کہ یوکرائن کے بحران پر امریکہ اور یورپ نے روس کے خلاف کل مزید پابندیاں عآئد کی ہیں جن میں روس کی سات شخصیات اور 17 کمپنیاں شامل ہیں۔